پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے عین پہلے وزیراعظم نریندر مودی پر
اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ
نوٹوں کی منسوخی کے مسٹر مودی کے فیصلے سے ملک بھر میں لوگوں کو بے انتہا
تکلیف پہنچی ہے اور دنیا بھر میں ان کے اس اقدام کا مضحکہ اڑایا گیا ہے۔مسٹر گاندھی نے
یک روزہ جن ویدنا سمیلن میں اپنے افتتاحی ریمارک میں
کہا کہ کسی وزیراعظم نے کبھی اس قدر نامناسب اور ناقص سوچ کے نتیجے
میں سامنے آنے والے فیصلہ پر عمل نہیں کیا۔کانگریس نے 500 اور ہزار روپے کے نوٹوں کا چلن بند کرنے سے عام آدمی کو
ہونے والی پریشانیوں اور تکالیف کو اجاگر کرنے کےلئے یہ سمیلن طلب کیا تھا۔